اسلام آباد : (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث تمام ادارے متاثر ہوتے ہیں ۔ کرپشن ترقی پذیر ممالک کا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں حکومت کرپشن پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے۔
انہون نے کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے بہت سی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔