لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا سے متاثرہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹیلی فون پر گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ عثمان بزدار نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد کورونا سے صحت یاب کرے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں سے طبیعت بہتر ہے۔