اقوام متحدہ کشمیریوں کیساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے: وزیراعظم عمران خان

Published On 05 January,2022 11:14 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کرے۔

یوم حق خود ارادیت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 3 نسلوں سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، 73 برس بعد بھی کشمیری عوام دیرینہ حق کے حصول کیلئے ثابت قدم ہیں، 9 لاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل بنا دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے، بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ بھارت کے خلاف ایکشن لے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے اور جبر کو مسترد اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کےعزم پرثابت قدم ہے۔

Advertisement