کراچی میں 26 ٹاؤن اور 233 یونین کمیٹیاں ہونگی، نوٹیفکیشن جاری

Published On 07 January,2022 09:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں 26ٹاونز233یونین کمیٹیز ہونگی۔ نئے سندھ بلدیاتی ترامیمی قاتون پر مراحلہ وار عملدرآمد شروع ہو گیا، محکمہ بلدیات سندھ نے ضلعی کونسلز، ٹاون کونسلز،ٹاون کمیٹیز،میونسپل کمیٹیز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کورنگی میں 37یونین کمیٹیز،5ٹاونز بنائے جائیں گے، ضلع جنوبی میں 2ٹاونز26یونین کمیٹیز ہونگی، ضلع غربی میں 3ٹاونز 26یونین کمیٹیز بنائی جائیں گی۔

ضلع ملیر میں گڈاپ،ابراہیم حیدری اور ملیر ٹاون میں 30یونین کمیٹیز ہونگے،ضلع وسطی میں 45یونین کمیٹیز کی تعداد کم کردی گئی جبکہ 5ٹاونز بنائے جائیں گے۔

ضلع کیماڑی میں 26یونین کمیٹیز تین ٹاونز بنائے جائیں گے اس کے علاوہ ضلع شرقی میں 43 یونین کمیٹیوں سمیت 5ٹاونز بنائے جائیں گے۔