کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لوک ورثہ نمائش میں ملک کے مختلف علاقوں کا کلچر اور لینڈ سکیپ پیش کیا گیا جسے شہریوں نے بہت سراہا۔
کراچی میں لوک ورثہ نمائش کے ذریعے مختلف علاقوں کا کلچر مختلف میڈیمز پر بنی پینٹنگز کے ذریعے کراچی کے ساحلی علاقوں، کشتیوں اور مچھیروں کی زندگی کی عکاسی کی گئی۔ تو کہیں سرسوں کے لہلہاتے سنہری زرد کھیت اپنا جوبن لٹاتے نظر آئے۔
لوک ورثہ نمائش میں صحرائے تھر کی ثقافت کے کھلتے رنگ بھی اپنی رعنائی بکھیرتے رہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی بھی خوب عکاسی کی گئی تھی۔
نمائش میں حصہ لینے والے چھ ابھرتے ہوئے مصوروں نے باکمال کاوش پر نمائش دیکھنے والوں سے بھی خوب داد سمیٹی۔