کراچی میں بارش کے دوران حادثات، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

Published On 05 January,2022 08:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ بسم اللہ کالونی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ رات گئے تیز بارش کے دوران خستہ حال گھر کی چھت گر گئی۔ حادثے کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک شخص جاں بحق جبکہ 12 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبدالستار کے نام سے کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب گولیمار گلبہار کالونی حاجی مرید گوٹھ سبحان مسجد کے قریب گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک والدہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت درنیش، براون اور رمیش کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔