لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، کسان بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے بحران برقرار ہے، یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی، اس حکومت سے وعدے پورے نہی ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔