تازہ ترین
  • بریکنگ :- بلوچستان کےضلع شیرانی کےجنگلات میں لگی آگ بجھانےکی کوششیں جاری
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم اےاوراین ڈی ایم اےآگ بجھانےمیں مصروف،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- جنگلات میں 18مئی کوآگ لگی تھی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- فوج اورایف سی بلوچستان ہرممکن تعاون فراہم کررہی ہے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- کوئٹہ کورہیڈکوارٹرزپی ڈی ایم اےکیساتھ مکمل رابطےمیں ہے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- جنگلات میں آگ 10ہزارفٹ کی بلندچوٹیوں سےشروع ہوئی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- شدیدگرم موسم اورہواؤں سےآگ دورتک پھیل گئی،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- قریب ترین دیہات آگ سے 10 کلومیٹردورہیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- متاثرہ علاقےسے10خاندانوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ایف سی بلوچستان نےمیڈیکل ریلیف کیمپ قائم کردیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ایف سی کاایک ونگ،2آرمی ہیلی کاپٹرزآگ بجھانےمیں مصروف،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ایک ہیلی کاپٹرسےآگ پرپانی گرایاجارہاہے،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- دوسرےہیلی کاپٹرسےفائربالزاورکیمیکلزپھینکےجارہےہیں،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- 400فائربالز،200فائرسوٹس ودیگرآلات بھی این ڈی ایم اےکوفراہم،آئی ایس پی آر

سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت ہے: آرمی چیف

Published On 10 January,2022 04:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی وزیر دفاع کے ملٹری مشیرمیجر جنرل طلال عبداللہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان کی صورتحال،باہمی تعاون پر بھی بات کی گئی۔

سعودی مشیر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال، سرحدی انتظام اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بارے میں جلد حکمت عملی سے انسانی المیہ سے بچا جا سکے گا۔ہمسایہ ملک میں انسانی المیہ سے بچنے کے لیے اداراہ جاتی بنیاد پر جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب سے تاریخی اور برادرانہ تعلق کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت ہے۔