اے این ایف کا دائرہ اختیار ختم کرنے سے متعلق کیس،کے پی حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب

Published On 12 January,2022 02:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں اے این ایف کا دائرہ اختیارختم کرنے سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ سمگلنگ مافیا، نارکوٹیکس مافیا، لینڈ مافیا کو قانون کی گرفت میں لانا ضروری ہے۔

جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ انسداد منشیات سے متعلق صوبائی حکومت کے قانون میں اختلاف کا جائزہ لیں گے، منشیات معاشرے کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔

پراسیکیوٹر اے این ایف نے بتایا کہ نئے قانون میں اے این ایف کے اختیارات کو محدود کر دیا، ایڈووکیٹ جنرل کے پی بولے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اے این ایف کو لیڈ ایجنسی کا رول دینےکی ہدایت کی ہے، انسداد منشیات کے قانون میں ترامیم کا مسودہ کابینہ نے منظورکر لیا ، اب صوبائی اسمبلی سے منظورہونا ہے۔
 

Advertisement