اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم سٹیزن پورٹل عوام کی آواز بن گیا۔ سائل ظہور احمد کے 6 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرا دیا۔
وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر عوام کے مسائل کا تیزی سے حل، تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیح سٹیزن پورٹل نے واہ کینٹ کے رہائشی ظہور احمد کی دادرسی کر دی۔ سائل نے اپنے مرحوم باب کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی۔ مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کیلئے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔
منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کیلئے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہ ہو سکی۔ سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرا دیا۔ سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باب کے تمام واجبات کی ادائیگی کرا دی۔ فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔