اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیر لائنز کو اندرون ملک سفر کے لئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔
سی اےاے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز کو یقینی بنانا ہوگا کہ دفاتر براہ راست ٹکٹ فروخت کرتے وقت یا ان لائن ٹکٹ بکنگ اور فروخت کے وقت یا پھر ٹریول ایجنسیاں ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت مسافروں سے ان کا شناختی کارڈ نمبر حاصل کریں اور ہر ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبر کا اندراج لازمی کریں۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں یہ ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔