خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح ہسپتال میں نوکری مل گئی

Published On 01 February,2022 08:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی ہدایت پرملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارا گل کوجناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ہاؤس جاب کا آرڈردےدیا گیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو ڈاکٹرسارا کو فوری ہاؤس جاب دینے کی ہدایت کی تھی۔

ڈاکٹر سارا ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر ہیں جنہیں جے پی ایم سی میں ہاؤس جاب کی ملازمت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی حکومت خواجہ سرا ؤں کو ہرشعبے میں آگے لانےاورعزت و احترام دلانےکےلیے اقدامات کررہی ہے۔

ڈاکٹر سارا گل نےایگزیکٹیو ڈائریکٹرجے پی ایم سی پروفیسر شاہدرسول سےملاقات میں ہاؤس جاب آرڈر وصول کیا۔