لاہور: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوٸے۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے دلاٸل دیئے جس میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز پر اس کیس میں معاونت اور اعانت کا الزام لگایا گیا جبکہ رمضان شوگر مل کیس ہی نہیں بنتا تو معاونت اور اعانت ہوٸی ہی نہیں، رمضان شوگر مل کیس مفروضوں پر بنا ہے شواہد موجود نہیں۔
حمزہ شہباز کے وکیل بریت کی درخواست پر آج دلائل مکمل نہ کرسکے۔ عدالت نے سماعت 15 فروری تک ملتوی کرتے ہوٸے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔