مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے شیخوپورہ روڈ پر واقع جوتے بنانیوالی ایک فیکٹری کے اسٹور میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے آدھے گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ کروڑوں روپے کا مالی نقصان ہوگیا۔
فیکٹری اسٹور میں کیمیکل کے ڈرم پڑے ہوئے تھے وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے ڈرم پھٹ گئے اور آگ کےشعلے سارے گودام تک پھیل گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو مریدکے اور شیخوپورہ کی آگ بجھانیوالی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو کے عملہ نے فیکٹری مزدوروں کو محفوظ جگہ منتقل کر کے آدھے گھنٹے کے اندر اندر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی سے تمام محنت کش آگ سے محفوظ رہے تاہم فیکٹری کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔