بارودی مواد برآمدگی کیس، دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

Published On 08 February,2022 04:49 pm

لاہور:(دنیا نیوز) انسداددہشت گردی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے بارودی مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم محب اللہ اور طیب حنیف کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں سزا سنائی گئی ، دونوں کیخلاف سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محب اللہ پر تبلیغی جماعت کے اجتماع میں دھماکہ کرنے کا الزام عائد ہے جسکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے، سی ٹی ڈی نے چالان عدالت میں پیش کیا تھا، ملزم پر رائے ونڈ دھماکہ میں معاونت کا الزام ہے جبکہ تبلیغی جماعت حملہ کیس 9 فروری کو زیر سماعت ہے۔