پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے رواں سال جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 253 سرچ آپریشنزمیں 638 ملزمان سمیت 157 خطرناک اشتہاریوں کوگرفتارکر لیا، بڑی مقدار میں آئس، اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 253 سرچ آپریشنز میں 638 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں 157 خطرناک اشتہاری شامل ہیں، ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث 33 ملزمان گرفتار ہوئے۔ کارروائیوں میں 22 موٹرسائیکل، 8 گاڑیاں برآمد کی گئیں، راہزنوں سے 36 موبائل فونزبھی برآمد کئے گئے، گرفتار ڈکیت گروہ سے 25 لاکھ 72 ہزار نقدی بھی برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں میں 51 کلاشنکوف،68 رائفل،37شارٹ گن،8 کالا کوف ،715پستول اور66 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کئے گئے، منشیات کے کاروبار میں ملوث ایک ہزار سے زائد ملزمان کوگرفتارکرتے ہوئے 38 کلو آئس، 48 کلو ہیروئن، 111 کلو افیون، 548 کلو چرس پکڑی گئی، 400 سے زائد افراد کو منشیات بحالی مراکز میں داخل کرایا گیا۔