اسلام آباد : (دنیا نیوز) پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی وزارت خارجہ کے تبصروں کو مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کا پروپیگنڈہ مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی مذموم مہم کے ناقابل تردیدثبوت شیئر کیے ہیں، بلوچستان میں بھارت کے ملوث ہونے کے پختہ ثبوت موجود ہیں اور کلبھوشن یادیواس بات کا زندہ اور ناقابل تردید ثبوت ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کی سرپرستی کی کوشش کررہا ہے، نئی دہلی کے بے بنیاد دعوے حقائق اورکشمیرتنازعہ کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے آزادجموں وکشمیر پر بھارتی وزیر کا اشتعال انگیزبیان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان پرالزام تراشی بھارتی سیاستدانوں کی عادت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان مسائل سےعوامی توجہ ہٹانےکیلئےالزام تراشی کرتےہیں، بی جےپی،آرایس ایس کےسیاستدان مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دیں۔