لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی وکٹ گرا دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران احمد جواد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔
PTI کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے صدر PMLN جناب شہباز شریف سے آج ان کی رہائشگاہ پہ ملاقات کی اور #PMLN میں میں شمولیت کا اعلان کیا-انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 12, 2022
خوش آمدید احمد جواد! pic.twitter.com/BOfvjNbcRn