عدم اعتماد اپنے زور بازو پر ہوتا ہے، سازشوں سے نہیں: فواد چودھری

Published On 13 February,2022 06:11 pm

جہلم:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چودھری برادران سے ملاقاتوں پر پنجاب میں مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صدقے اس تھانیدار تو جس نے ماں یاد کرادتی، عدم اعتماد اپنے زور بازو پر ہوتا ہے، سازشوں سے نہیں، چودھری برادران حکومت کے اہم اتحادی ہیں، عوام کی طرح وزیراعظم بھی احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ چودھری برادران سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کا چودھری صاحبان کے گھر جانے پر پنجابی میں مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صدقے جاواں اس تھانیدار نے جس نے ماں تے یاد کروادتی۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ انشاللہ حکومت کہیں نہیں جارہی اور ترقیاتی منصوبے بھی جاری رہیں گے۔

قبل ازیں منڈی بہاؤالدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد اپنے زور بازو پر ہوتا ہے، سازشوں سے نہیں، چودھری برادران حکومت کے اہم اتحادی ہیں، عوام کی طرح وزیراعظم بھی احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ منڈی بہاءالدین میں وزیراعظم عمران خان 18 فروری کو جلسہ کریں گے اور 30 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، عدم اعتماد وہ لیکر آتے ہیں جن کی کمر میں درد نہ ہو، مولانا فضل الرحمان نے ان پارٹیوں کو ہیک کر کے چھوٹا کر دیا ہے، عوام کی طرح وزیراعظم بھی احتساب کے عمل سے مطمئن نہیں ہیں، جب بھی حالات صحیح ہوتے ہیں مختلف چوہے نکلنا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فصل الرحمان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو یہ سارے ہٹے ہوئے لوگ ہیں جو مکمل پاکستان کے عوام سامنے ایکسپوز ہیں۔
 

Advertisement