لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی علالت کے باعث سراج الحق سے ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی ہے۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے5 رکنی وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے منصورہ میں ملنا تھا، شریک چیئرمین پی پی کی علالت کے باعث آج شام ساڑھے سات بجے ہونے والی ملتوی کردی گئی ہے اور زرداری کو نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا،تاہم وہ چند گھنٹے ہسپتال میں رہنے کے بعد بلاول ہاؤس واپس چلے گئے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے ملاقات ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما کچھ دنوں بعد ملیں گے ۔