اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق چودھری برادران نے شہباز شریف کو مسلم لیگ (ق) جوائن کرنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی چودھری برداران سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرطنزیہ پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے بھی (ق) لیگ جوائن کرنے بارے سنجیدگی سے سوچنے کا کہا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ ویسے (ق) میں کم از کم (ن) سے زیادہ عزت ملے گی، یہاں تو بیچارے صرف پاؤں پڑنے کے لئے رکھے گئے ہیں، کبھی سیاسی مخالفوں کے اور کبھی اپنوں کے۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 13, 2022
چوہدری برادران نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ق جوائن کرنے کی دعوت دی ہے
شہباز شریف نے بھی سنجیدگی سے سوچنے کا کہا ہے
ویسے ق میں کم از کم ن سے زیادہ عزت ملے گی
یہاں تو بیچارے صرف پاؤں پڑنے کے لئے رکھے گئے ہیں
کبھی سیاسی مخالفوں کے اور کبھی اپنوں کے