لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو وہ چلے جائیں گے۔
شوکت ترین کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریب میں شرکت کے بعد واپسی پر صحافی نے وزیر خزانہ سے سوال پوچھا کہ وزیراعظم نے کارکردگی کی بنیاد پر جو سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ان میں آپ کی وزارت ٹاپ 10 میں نہیں آئی۔ اسی حکومت میں تین وفاقی وزیر خزانہ جا چکے ہیں، اگر آپ کی کارکردگی سے وزیراعظم مطمئن نہیں ہیں تو کیا کریں گے آپ؟
اس شوکت ترین نے غصے سے صحافی کی طرف مڑ کر دیکھا اور کہا کہ تو ‘چلے جائیں گے یار’۔ ان کی اس بات پر ان کے اردگرد کھڑے لوگ کھل کھلا کر ہنسنا شروع ہو گئے۔
چلے جائیں گے یار۔۔شوکت ترین pic.twitter.com/wu78wCx8AH
— Sanaullah Khan (@SanaullahDawn) February 12, 2022