کرپشن کے خلاف جنگ اولین ترجیح ہے: چیئرمین نیب

Published On 13 February,2022 11:13 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف جنگ اولین ترجیح، قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا کسی فرد، جماعت یا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، تعلق صرف ملک سے ہے، نیب ’’احتساب سب کے لئے‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مؤثر پیروی سے 14 سو 5 ملزمان کو سزا سنوائی گئی، موجودہ دور میں 5 سو 39 ارب بلاواسطہ اور بلواسطہ ریکور کئے گئے، احتساب عدالتوں میں 12 سو 37 بدعنوانی کے کیسز زیر سماعت ہیں۔
 

Advertisement