میاں چنوں: (دنیا نیوز) میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کا معاملہ، پولیس نے مزید 6 ملزم گرفتار کر لئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں سدا بہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین اور محمد شفیق شامل ہیں۔ ملزموں نے اینٹوں اور ڈنڈوں سے مقتول کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس نے اب تک ایک سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔