چودھری برادران نے اپوزیشن کو شاندار جواب دیا: شہباز گل

Published On 16 February,2022 03:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہبازگل کا کہنا ہے کہ چودھری برادران نے اپوزیشن کو شاندار جواب دیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ الگ الگ نہیں، اکٹھی ہیں، چوری بچانے کیلئ ےیہ سب اکٹھے ہوتے ہیں، یہ احتساب کا پھندا تنگ ہونے پر ایک دوسرے کو تیتر کھلائیں گے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو وفات پا جاتا ہے اس کا ووٹ ن لیگ کا ہو جاتا ہے، شہباز شریف اور مریم نواز بھی الگ الگ نہیں، اکٹھے ہیں، شہباز شریف ادھر ادھر جا کر اپنے لیے جگہ بناتے ہیں، مگر مریم نواز ایکٹویٹ کر کے اسے خراب کر دیتی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے گرفتار کئے جانیوالے صحافی کس اخبار، ٹی وی میں ہیں ؟ محسن بیگ صحافی نہیں بلکہ ایک اشتہاری ایجنسی چلاتے تھے، محسن بیگ نے اہلکاروں کو محبوس کیا، تشدد کیا لوگوں کو زخمی کر کے دہشتگردی کا اقدام کیا، انہوں نے جو گن ریاست پر تانی اس کا جواب ریاست دے گی، گندے ٹرینڈ چلانے والوں کو ن لیگ پیروی کرتی ہے اور ان کی ضمانتیں کراتے ہیں۔