لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی حسان خاور نے کہا ہے کہ بہار کے رنگوں میں سیاحت کے مزید رنگ بھرے جا رہے ہیں، پنجاب میں ایڈونچر ٹوارزم متعارف کرائی جا رہی ہے۔
حسان خاور نے مارچ میں ایڈونچر فیسٹ کروانے کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی، حسان خاور کا کہنا تھا کہ ایڈونچر سپورٹس متعارف کرانے کے لیے جگہوں کا تعین کیا جائے، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے بھی ایڈونچر تقریب رکھی جا رہی ہے، واٹر سپورٹس کے لیے کارآمد واٹر باڈیز کا تعین کیا جائے، جیٹ سکینگ اور پیراسیلنگ کے لیے ٹرینڈ سٹاف لانا ہو گا، پیراگلائیڈنگ کے لیے بھی مزید جگہوں کا تعین کیا جائے۔
حسان خاور نے کہا کہ جشن بہاراں کے ساتھ مارچ میں مختلف تفریحی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، فیملی ایونٹس کرانے کا مقصد سیر و تفریح کو فروغ دینا ہے، محکمہ سیاحت پنجاب وزیراعظم کی ویژن کے مطابق صوبے کے کلچر کو خوبصورت دکھانے کی کاوش کر رہی ہے۔