لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر پنجاب یونیورسٹی کے حوالے سےزیر گردش نوٹیفیکیشن جعلی قراد یدیا گیا ہےجس میں طلبہ کو ایک دوسرے سے تقریباً 100 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ چند دیگر احکامات جاری کیے گئے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفیکیشن میں لکھا تھا کہ یونیورسٹی آف پنجاب اور اس کے کیمپسوں میں 14 فروری یعنی (ویلنٹائنز ڈے) پر لڑکوں کو سفید ٹوپی پہنی ہو گی اور لڑکیوں کو کالا برقع، موزے اور دستانے پہننے ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے طلبہ پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفیکیشن دراصل جعلی ہے اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کے جعلی ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ یہ ’جعلی نوٹیفیکیشن‘ ہے۔
Fake Notification. pic.twitter.com/QsqHW7tnkM
— University of the Punjab (@PU_OfficialPK) February 13, 2022