چین، روس قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کی خبریں جعلی قرار

Published On 31 January,2022 08:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن (ای اے ڈی) نے بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چین، روس اور قزاقستان سے پانچ ارب ڈالر حاصل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ واضح کیا جارہا ہے چین سے 3 بلین ڈالر یا روس اور قزاقستان سے 2 ارب ڈالر قرض کے حصول کے لیے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

دوسری طرف اظہر مشوانی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا چین سے 3 ارب ڈالر، روس اور قازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے، چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئےلیا جائے گا۔ قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے، وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا ۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر 3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد طے پائے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement