نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سروں کی ملکہ اور برصغیر کی مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات گزشتہ روز سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی تھیں۔
لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں گزشتہ روز چل بسی تھیں اور ان کے انتقال سے گلوکاری کا ایک عہد تمام ہوا۔ ممبئی کے شیوا جی پارک میں لتا منگیشکر کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔
آخری رسومات میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی، بالی وڈ اداکار عامر خان، شاہ رخ خان اور کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت کئی سیاسی و فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عامر خان، شاہ رخ خان، رنبیر کپور سمیت کئی گلوکاروں اور اداکاروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
شاہ رخ خان نے اپنی منیجر پوجا ڈڈلانی کے ہمراہ ان کی میت پر پھول رکھے اور ہاتھ اٹھا کر دعا کی جس کے بعد پھونکا۔ شاہ رخ خان کی خراج عقیدت پیش کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارف روپام نے لکھا کہ یہ کیا ہے؟ تھوک دیا کیا؟
اس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے صارف کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی اصلاح کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ نے پڑھ کر پھونکا ہے اور فیک نیوز پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
#WATCH | Cricketer Sachin Tendulkar and actor Shah Rukh Khan pay last respect to veteran singer Lata Mangeshkar at Mumbai s Shivaji Park pic.twitter.com/r22Njpi4XW
— ANI (@ANI) February 6, 2022
اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ شاہ رخ نے دعا کر پھونکی ہے لیکن منفی سوچ لوگوں کے دماغ میں ہے۔