پی آئی اے 13 مارچ سے لاہور اور کراچی سے گلگت، سكردو کی پروازیں دوبارہ شروع کریگی

Published On 18 February,2022 03:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے 13 مارچ سے لاہور اور کراچی سے گلگت، سكردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سے گلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے۔

پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے سے ایک لاکھ 81ہزار سے زائد سیاح پہنچےتھے۔
 

Advertisement