حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Published On 21 February,2022 04:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا۔

ان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے گلوکار محمد رفیع کا گانا زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی، گایا، جس کے اختتام پر حاضرین نے تالیاں بجاکر خوب داد بھی دی اور حاضرین محفل حمزہ شہباز کا گانا محظوظ ہوکر سنتے رہے۔
 

Advertisement