سیالکوٹ:(دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف غلام عباس کے بیٹے احسن عباس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ کار سرکار میں مداخلت اور فون پر دھمکیان دینے پر تھانہ پھلورہ میں درج کیا گیا، مقدمہ عابد کی مدعیت میں درج کروایا گیا، احسن عباس نے نادرا آفس میں جاکر توڑ پھوڑ کی اور ناردا کے آفیسر کو تھپڑ مارے۔
نادرا حکام کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ سپورٹر کے شناختی کارڈ بنوانے پر ہوا جبکہ صوبائی وزیر کا بیٹا احسن عباس، شوکت میتلا سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔