پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کیلئے ٹیسٹ کی شرط ختم

Published On 22 February,2022 03:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کیلئے یو اے ای حکومت نے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔

متحدہ عرب امارات حکومت نے ایس او پیز میں نرمی کر دی۔ یو اے ای حکومت نے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔ مسافروں کو ایئرپورٹس پر 48 گھنٹے قبل کی نیگیٹو پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنا ہوگی۔ 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیئے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔

دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا، مسافر رپورٹ تک قرنطینہ کرینگے۔ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر نیگیٹو ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں۔
 

Advertisement