لاہور: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے چودھری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا۔ سابق صدر اور چودھری پرویز الٰہی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوگی۔ وفاقی وزیر مونس الہیٰ، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔
آصف زرداری نے چودھری برادران سے حکومت مخالف عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا۔ مسلم لیگ ق نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلی سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی۔ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالہی کو دیا تھا۔