اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے اسحاق ڈارکی نشست خالی قرار دینے کی استدعا کر دی۔ سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے چئیرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
قائد ایوان سینیٹ شہزاد وسیم نے خط میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 21 ستمبر 2021 ء کو اسحاق ڈار کی نشست کے خلاف سٹے آرڈر خارج کیا ، الیکشن آرڈیننس 2021ء کی شق 72 اے کے تحت چالیس روزمیں حلف اٹھانا لازم ہے، دسمبر 21 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیٹ خالی ہوگئی۔
خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دیکر شیڈول جاری کرے۔ گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ورچوئل حلف کی دارخوست کو غیر آئینی قرار دیکر مسترد کر دیا تھا۔