سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے ایک بارپھرریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کوگھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔
بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔
دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لئے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔