پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دیدیا

Published On 26 February,2022 02:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فضائی آپریشن ترتیب دے دیا۔ اتوار کے روز 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری مکمل لی گئی۔

پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارلحکومت وارسا پہنچیں گی۔ بڑے جہازوں کیلئے یوکرین پولینڈ سرحد کے قریب شہروں خصوصا لبلن پر ائیرپورٹ انتظامات ناکافی ہیں، تاہم پروازوں کی حتمی روانگی لوگوں کے پولینڈ پہنچنے کے بعد ہوگی۔

پاکستانی سفارت خانہ تمام افراد سے رابطہ کر کے انھیں معلومات مہیا کر رہا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔
 

Advertisement