اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ پٹرول 12 روپے مہنگا کر کے 10 روپے کمی کی خوشخبری سنائی گئی، تعجب ہے حکومت اس کو "ریلیف" کا نام دے رہی ہے۔
نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عوامی مارچ کے دباؤ میں آ کر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، عوام نے اس نام نہاد ریلیف کو مسترد کر دیا ہے، ہوشربا مہنگائی اور بیروزگاری میں یہ بہت ہی معمولی ریلیف ہے، ساڑھے تین سال میں جو مہنگائی میں اضافہ ہوا، اس میں کمی کب ہوگی ؟ سالانہ سات سے آٹھ سو ارب روپے کا بوجھ کہاں سے پورا کیا جائے گا ؟ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی، کیا یہ سلیکٹڈ احتساب صرف مخالفین کے لئے ہے؟۔