پشاور دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت، جلد ان تک پہنچ جائیں گے: شیخ رشید

Published On 05 March,2022 02:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی گئی، خیبرپختونخوا پولیس اور تحقیقاتی ادارے دہشتگردوں کی تہہ تک پہنچ چکے ہیں، ایک سے دو روز میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقاتی اور تفتیشی اداروں نے زبردست کام کیا ہے، افواہوں اور ملک کے اندر تخریب کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ میں نواز شریف کی طرف سے پاسپورٹ کی کوئی درخواست نہیں آئی، عدم اعتماد کا بڑا شور مچایا جا رہا ہے، اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی نہیں آئی، اجلاس ریکوزیشن کی درخواست موصول ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلاناہوتا ہے، اجلاس کی ریکوزیشن اور عدم اعتماد کی تحریک الگ الگ چیزیں ہیں، عدم اعتماد کی تحریک پہ بھی دو تین دن سپیکر کے پاس ہوتے ہیں، اپوزیشن عوام میں غٖلط فہمیاں پیدا نہ کرے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انشا اللہ عمران خان پانچ سال پورے کرے گا، یہ جوبھی تحریک لے آئیں، پہلے بھی شکست ہوئی ہے اب بھی ان کو شکست ہوگی، پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جا رہا ہے، بد نصیبی ہے بعض لوگ اانتشار خلفشار کو ہوا دے کر اس ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، آسٹریلیوی کرکٹ ٹٰیم کی سیکورٹی کے انتظامات زبردست ہیں۔
 

Advertisement