لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما اسحق ڈار کی ویڈیو لنک کے ذریعے سینیٹ میں حلف لینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
لیگی رہنما نے اپنے وکیل کے زریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر سماعت 7مارچ کو ہو گی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئر مین سینیٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے حلف کی درخواست دی جسے مسترد کر دیا گیا، صادق سنجرانی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے حلف لینے کی اجازت دے۔