اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کور کمیٹی اور نیشنل ایکشن پلان سے متعلق اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر اجلاس آج ہو گا جس میں قومی ایکشن پلان کے مختلف حصوں پرپیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دیگر امور پر غور ہو گا۔
ادھر پی ٹی آئی کور اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہوگی، کور کمیٹی وزیراعظم کے خلاف مجوزہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔
کور کمیٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس آج سہ پہر وزہراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔