اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو نکالنے کا وقت آگیا ہے اور اب کسی شریف انسان کو وزیراعظم لائیں گے۔
اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ اپنے دشمنوں اور پیار کرنے والوں کو بھی جانتا ہوں۔ عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم عوام کی غریبی اور مشکلات کو دور کریں گے، مہنگائی ختم کریں گے اور عوام کو سکون فراہم کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈی چوک پہنچ کر عوام کو خوشخبری دیں گے۔