لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔
اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ قومی اسمبلی کا سپیکر ایوان کا نگہبان و محافظ ہوتا ہے۔ یہ منصب ان سے غیر جانبدار اور پارٹی وابستگی سے بالاتر رہنے کا متقاضی ہوتا ہے۔ اپنے طرز عمل اور بیانات کے باعث اسد قیصر جانبدار ہوگئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کی حمایت کی طرف جھکاؤ واضح ہے جو ان کے کردار اور ساکھ پر بڑا سوال ہے۔