تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت نے حکمت عملی طے کر لی: شہباز گل

Published On 13 March,2022 12:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت نے حکمت عملی طے کر لی، اپوزیشن کس کس سے رابطے کررہی ہے سب پتہ ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ منافقت سےباہرآجائے، سیاسی مقابلے کی بجائے کردار کشی کررہی ہے۔ نواز شریف کی کابینہ میں 5 وزیرتھے، باقی سب میری طرح کےتھے، احسن اقبال نے اپنے بھائی کو ٹھیکے لے کر دیئے۔ خواجہ آصف نے اقامہ عمرہ کیلئے نہیں لیا تھا، وہ سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کومطلوب ہیں۔ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے طریقےایجاد کئے، شاہدخاقان عباسی کو ایل این جی کیس کاسامنا ہے۔ نون لیگ کے وزیر تجارت خرم دستگیر کے دورمیں برآمدات میں کمی واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل ٹی وی پر کہہ چکے ہیں کہ اسحاق ڈار کی نکمی پالیسی کی وجہ سے ملک کی معیشت ڈوبی۔ یہ نوازشریف کی تجربہ کار ٹیم کے کارنامے ہیں، چودھری نثارعلی خان وضع دارانسان تھے اس لئے ان کو چھوڑ گئے۔

 

Advertisement