اسلام آباد : (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ضابطہ کے مطابق قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور ریکوزیشن پر اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق مکمل ہو چکی ہے اور کسی بھی رکن کے دستخط مشکوک یا رول آف سائن کے خلاف نہیں نکلے۔
قومی اسمبلی شعبہ قانون سازی نے تمام ضوابط پورے کرنے کے بعد فائل سپیکر کو بھجواتے ہوئے 22 مارچ سے قبل کسی بھی دن اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی۔