اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کرلیا، 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے، دنیا دیکھے گی پاکستان کے عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔