اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بکنے والے واپس آ جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، سندھ ہاؤس میں داخل نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے سندھ ہاؤس کو سٹاک ایکس چینج بنا دیا ہے، سندھ میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزارت داخلہ میں مشاورت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سوال اٹھایا گیا کہ کس قانون کے تحت سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں تعینات ہیں۔ اس دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد گورنر راج پر عمل درآمد اور پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔