قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے پراپوزیشن کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

Published On 25 March,2022 10:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی اجلاس آج ملتوی ہونے پراپوزیشن نے احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزہراعظ، شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ ہمیں یہی اندازہ ہے سپیکر آج اجلاس ملتوی کر دیں گے، رکن کی وفات پر اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی ہوتا ہے، اگر یہ آج اس روایت پر اجلاس ملتوی کرتے ہیں تو کوئی اعتراض نہیں۔

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رکن خیال زمان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی روایت برقرار رکھی جائے گی، فاتحہ خوانی کے بعد اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش ہوگی۔

 

Advertisement