اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کے نمبر پورے، اتحادی ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم عمران خان سرپرائز دیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھاکہ آج تاریخی دن ہے، آج عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ جب پاکستان کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا، ٹیم بڑی کمزور تھی۔پارٹی ممبر واپس آئے ہیں اور مزید بھی آئیں گے، ممبران واپس آکر اپوزیشن کو سرپرائز کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کے بغیر ملتوی کر دیا گیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی روایت ہے رکن اسمبلی کی وفات پر اجلاس فاتحہ خوانی کے بعد ملتوی کر دیا جاتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔