سپریم کورٹ: آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت

Published On 25 March,2022 09:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی آج پھر سماعت ہو رہی ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ مقدمہ سنے گا۔

منحرف ارکان تاحیات نااہل ہونگے یا دوبارہ الیکشن لڑ سکیں گے؟ عدالت عظمی میں آج پھر سماعت ہو رہی ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کئے تھے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ معلوم نہیں عد م اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ چاہیں گے سیاسی جماعتیں آئین کے دفاع میں کھڑی ہوں، عدالت کا کام خالی جگہ پر کرنا نہیں،آرٹیکل کی روح کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ایسے معاملات ریفرنس کے بجائے پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں۔ عدالت عظمیٰ نے ٹائیگر اور ڈنڈا بردار فورسز پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

Advertisement